قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی

 
0
137

اسلام آباد 05 جولائی 2022 (ٹی این ایس): پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر اراکین اسمبلی ہال پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کا چھٹا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے بجائے چیئرمین سینیٹ یا کمیٹی کے نامزد کردہ نمائندہ اجلاس کی صدارت میں شروع ہوگا، راجہ پرویز اشرف آںکھوں کے علاج کے لیے دبئی گئے ہوئے ہیں۔

اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، ایم کیوا یم رہنماء خالد مقبول صدیقی، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعظم کے معاون خصوصی اویس نورانی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی پارلمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل ہیں، اجلاس میں غیرمتعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے معاہدے سے متعلق ارکان کو بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔