عمران خان کیخلاف مقدمات کا معاملہ؛عدالت سے بڑی خبر آگئی

 
0
170

اسلام آباد 06 جولائی 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔
عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جج کامران بشارت مفتی نےعمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کےلیے دی گئی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔