وزیر ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا

 
0
114

اسلام آباد 06 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وزیر ریلوے سعد رفیق نے عید الاضحیٰ پر ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی ہوگی۔

سعد رفیق نے کہا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اطلاق 10 تا 12 جولائی ہوگا۔