وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبالے،5افسران کی نئی پوسٹنگ

 
0
176

اسلام آباد 06 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبالے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے گریڈ 20کے افسر سلیمان رانا کی خدمات نیشنل پولیس بیورو میں تعیناتی کیلئے وزات داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں،ایف آئی اے میں ہی تعینات گریڈ 20کے آفیسر اول خان کا بھی تبادلہ ایف سی میں کر دیا گیا ہے،گریڈ 21کے آفیسر انعام غنی جو اس وقت او ایس ڈی تھے ان کی 18دن کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے،گریڈ 20کے افسر سید نوید احمد کی خدمات جی بی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں،پولیس سروس گروپ کے گریڈ 20کے افیسر افضل محمود بٹ کی خدمات جی بی حکومت سے واپس لے کر پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں،گریڈ 18کے آفیسر حسن جہانگیر کا پنجاب سے وفاقی پولیس میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔