عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آگئیں،بڑا قدم اٹھا لیا

 
0
253

اسلام آباد 07 جولائی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رہنما عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے جس میں افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی پر غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانے کی استدعا کی گئی۔یہ درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں دی گئی اوردرخواست پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے ایک ٹیگ لگا دیا گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے پی ٹی آئی عمران نیازی کے خلاف عمران خان کے خلاف درخواست دی ہے،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چل رہی ہے ،عمر ان خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اس ملک کے خلاف ہونے سی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے،پاک فوج کے جوان سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ،زلزلہ اور سیلاب میں فوج کے جوان پہلے پہنچے ہوتے ہیںجن کا کام ہے اور حکومتیں بعد میں پہنچتی ہیںجبکہ عمران خان اپنی تقریروں اور سوشل میڈیا ٹیمیں کے زریعے فوج کو بدنام کر رہا ہے اور کچھ میڈیا چینل کے زریعے جنہیں حکومت میں ہوتے ہوئے نوازہ گیا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جب غلط کام کیا تو میں انکے خلاف بولی جوبھی پاکستان کو بدنام کرے گا عائشہ گلالئی میدان میںآئے گی،خدانخواستہ فوج کمزور ہو گئی تو ملک کو ٹکڑوں ہونے سے کون بچائے گا؟

انہوں نے کہاکہ اس کا کل اثاثہ جو اس کے بچے ہیں وہ باہر ہیں،پاکستان پی ٹی آئی کے لیے نہیں بنا اور نا پاکستان کو اس کے لیے ٹوڑ سکتے ہیں،میں اپنے سر پر کفن باندھ کر نکلی ہوں میں پاکستان کےلیے نکلی ہوں،میرا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،انہوں نے پہلے بھی مجھ پر حملہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک مافیا ہے،عمران خان لوگوں کو اکسا رہا ہے کہ فوج کے ساتھ دست و گربیان ہو جائیں اس لئے چیف جسٹس کو اس حوالے سے سوموٹو لینے کی درخواست کی ہے،میری درخواست پر ایف ائی آر درج ہو گئی ہے،چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ حالات بہت سنجیدہ ہو رہے ہیںلہذا عمران خان کو گرفتار کرکے اس بیان بازی کے سلسلہ کو روکا جائے۔