مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

 
0
108

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے قومی ٹیم کے سابق بولر ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

مچل اسٹارک ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریان برل کو آؤٹ کر کے  یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میچل اسٹارک نے 102میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

اس کے علاوہ بریٹ لی 112، ایلن ڈونلڈ 117 اور وقار یونس نے 118میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست دے دی۔

تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف کا دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔