رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کوپی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی

 
0
221

اسلام آباد 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کوپی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل سیون کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیٖڈیم آنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم مصروفیات کو دیکھتے ہوئے 27 فروری کو میچ سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔