ایشیا کپ، پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل

 
0
187

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے منگل کی شام پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم پرفارم کرے تو اچھا محسوس ہوتا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے بہت اعتماد ملا ہے۔