ایشیا کپ، فائنل سے پہلے پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

 
0
147

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو شیڈول ہے۔

آج دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، جس کے لئے پاکستان ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ میں مجموعی طور پر اپنے تین میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو گروپ اسٹیج کے ایک ایک میچ میں شکست ہوئی تھی۔