رضا باقر ہارورڈ کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ میں سینئر فیلو مقرر

 
0
123

سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ہارورڈ کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ میں سینئر فیلو مقرر ہونے کا اعزاز ملا ہے۔

رضا باقر نے بتایا کہ میرا کام قرضوں کے خود مختار بحرانوں کے حل کیلئے عالمی فریم ورک بہتر بنانا ہوگا۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ کام اس لیے ہوگا تاکہ ممالک قرض کی پریشانی سے تیزی سے نکل سکیں۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر تحریک انصاف کے حکومتی دور میں اسٹیٹ بینک کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔