کراچی، سمندر میں لانچ کے اندر 3 افراد جاں بحق

 
0
187

کراچی کے علاقے چشمہ گوٹھ کے قریب سمندر میں لانچ کے اندر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھا شخص بے ہو شی کی حالت میں ملا۔

رپورٹس کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں تینوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد لانچ کے چیمبر میں سو رہے تھے۔