پی ٹی آئی نے آصف زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس جمع کرادیا

 
0
318

پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے زلفی بخآری اور افتخار درانی کی جانب سے جمع کیا گیا۔
زلفی بخاری نے ا سپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ۔
زلفی بخاری نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سمری کی منظوری غیر قانونی تھی،
یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی،
زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 3گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی، یوسف رضاگیلانی نے رولز کی نرمی کے لئے سمری منظور کی۔