سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی،

 
0
96

وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )میں مستقل بورڈ ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ،کیبنٹ کی منظوری کے وزارت داخلہ نے چار بورڈ ممبران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے،
نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ بیس کے افسر وسیم حیات باجوہ ممبر پلاننگ ، آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے گریڈ 19 کے سینئر افسر افنان عالم خان ممبر اسٹیٹ ،ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سید مظہر حسین شاہ فنانشل ایڈاوئزر ( ممبر فنانس )اور
ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد وقاص حنیف کو ممبر انوائرمنٹ تعینات کر دیا گیا۔