جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، گیارہ ججز کو مستقل کرنے کی سفارش ، کون کونسے ججز مستقل ہونگے

 
0
90

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،لاہور ہائیکورٹ کے 13میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش، جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی طرف سے جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے
جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر بھی مستقل ہونے والوں میں شامل ہیں ، جسٹس رضا قریشی، اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔