برآمدی شعبے کو گیس سستی اور غریب سے پوری قیمت لی جاتی ہے، مصدق ملک

 
0
2256

وزير مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سترہ ڈالر میں خریدی گئی گیس برآمدی شعبے کو نو ڈالر میں دی جاتی ہے اور غریب سے نہ صرف پوری قیمت لی جاتی بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قیمت تیرا باپ بھی دے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کے دس

اور فروری میں نو کارگو آئيں گے اس کے باوجود بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی درآمد بڑھائی گئی ہے، اگر سرکاری کمپنیاں ایل پی جی بیچنا شروع کریں گی تو قيمتوں میں گٹھ جوڑ رکے گا۔