کراچی، فائر بریگیڈ اسٹیشن پر حملے کا ایک اور ملزم گرفتار

 
0
114

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن پر حملے کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صدیق بابا کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے محبوب، عامر اور ارشاد کو ہلاک کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم کا ساتھی شیخ بلال پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔