پی ٹی آئی کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کا حکم دےدیا، تصادم کا خطرہ

 
0
170

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ چور چور کا شور مچانے والا آج خود چور ثابت

ہوگیا ہے۔ پنجاب کے سکیورٹی ادارے چور کے بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ابھی ایک کیس کا فیصلہ ہوا ہے ابھی مزید کیسز کے فیصلے بھی آنے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بھی الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر ہونے سے آپس میں تصادم کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تمام ارکان نے عمران خان کی چوری پکڑی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں 30 ، 30 ، 40 ،40 لوگ احتجاج کیلئے نکلے ہیں۔ توشہ خانہ بیچ کر عمران خان نے اتنی دولت کمائی جتنی اس نے پوری عمر میں نہیں کمائی تھی۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کے بعد پنکی پیرنی، فرح گونی اور القادر ٹرسٹ کیسوں کے بھی فیصلے آنے ہیں۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلیں۔ اس فتنے کو کچلنے کے لیے پاکستان کا ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔