پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز

 
0
110

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا آغاز ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا۔

پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

سورج گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، شمالی افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، مغربی ایشیاء میں بھی دکھائی دے گا۔

سب سے زیادہ جزوی سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہو گا، جبکہ پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہو گا۔