عمران خان کا جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

 
0
93

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے دن گیارہ بجے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں ملک مشکل میں ہے لانگ مارچ نہ کریں مگر ملک کے حالات اور صورت حال ایسی ہے کہ اب عوام کا مطالبہ یہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو معیشت تباہ حال تھی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً ختم تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ضرور ہوگا مگر ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے اسلام آباد کے اطراف پہنچیں گے اور پھر وہاں عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔