استعفوں کی تصدیق ،اسپیکر قومی اسمبلی نے عبدالشکور شاد کو طلب کر لیا

 
0
138

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سابق ممبر قومی اسمبلی کو مراسلہ ارسال۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو بروز جمعرات 27 اکتوبر ، 2022 دن 11 بجے اسپیکر چیمبر میں طلب کر لیا۔ اسپیکر نے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 27 ستمبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف عبدالشکور شاد کی دائر رٹ پٹیشن نمبر 3321 آف 2022 پر دیے گئے آڈر کے تحت اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کے نام باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔