عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 
0
155

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کی ضمانت منظور کی ہے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، پی ٹی آئی نے ایف نائن پارک میں جلسہ کیا تھا وہاں دفعہ 144 نہیں بنتی ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کیعوض شبلی فراز ضمانت منظور کی ہے۔