پاکستان میں ہواوے مڈل ایسٹ مقابلے 2022-23 کے ابتدائی امتحانات کا آغاز

 
0
151

ہواوے پاکستان نے ہواوے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلوں 2022-23 کیلئے رجسٹریشن مکمل کرکے ابتدائی امتحانات کا آغازکردیا ۔ 12ہزار سے زائد پاکستانی طلبا ء نے رجسٹریشن کرائی ۔طلباء میں آئی سی ٹی مقابلوں کے بارے میں آگاہی پھیلا نے کیلئے 30 سے زائد روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا۔یہ پا کستان میں 7واں دفعہ ہے کہ طلباء کو مقابلے کر کے اپنی سوچ کاتبادلہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا گیا تاکہ ان کے آئی سی ٹی علم، عملی اور دیگر مہارتوں کو بڑھایا جا سکے۔ مقابلے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی ٹیلنٹ کیساتھ ساتھ حکومتی اداروں، اعلی تعلیمی اداروں، تربیتی ایجنسیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو آسان بناناہے ۔ پاکستان میں آئی سی ٹی ٹیلنٹ کی ترقی کے ذریعے قومی مسابقت میں اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی شکل دینے کیلئے ہو اوے آئی سی ٹی بہترین سروس فراہم کر رہا ہے ۔ آئی سی ٹی مقابلے طلباء کیلئے جدید ترین شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا منفرد موقع ہے۔یہ مقابلے کالجوں ،یونیورسٹیوں کو اعلی کاروباری اداروں کی صلاحیتوں کی ضروریات کو بہتر سمجھنے میں مدد کرتے ہیں ۔مقابلہ ابتدائی امتحان کے مرحلے کے دوران ہے ۔آئی سی ٹی مقابلے میں ڈیٹا کام، سیکیورٹی، ڈبلیو ایل اے این، 5 جی، کلاڈ، سٹوریج اور اے آئی جیسے کورسز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مقابلے کے فاتحین کو 20,000 یو ایس ڈالر ،ہو اوے سرٹیفکیشن، انٹرن شپ کے مواقع، ہو اوے میٹ بک دی جائے گی