عمران صرف کرسی چاہتا ہے، ہیلی کاپٹر کے مزے لگ گئے ہیں، شازیہ مری

 
0
158

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج بھی گارنٹی مل جائےکہ کل وزیراعظم ہوگا تو یہ اداروں کی تسبیح پڑھنے لگ جائےگا.

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا  یہ شخص صرف کرسی چاہتا ہے اس کو ہیلی کاپٹر کے مزے آگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ افسوس ارشد شریف کے قتل پر سیاست کی جا رہی ہے، ارشد شریف کی والدہ سازش کا نہیں پوچھتیں۔

انہوں نے کہا عمران خان نیازی نے ملک کے ایک ڈکٹیٹر کو ریفرنڈم میں جتوایا، ڈکٹیٹر کا حامی بھی اتنا ہی مجرم ہے جتنا خود ڈکٹیٹر۔

شازیہ مری نے کہا کہ سب کو چور کہنے والا گھڑی چور کے نام سے مشہور ہے۔ پاکستان کوجمہوریت خون دے کر ملی ہے یہ چاہتا ہے خون دے کر کرسی لے۔