لاہور سانحہ کی اطلاع ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی

 
0
410

اسلاآباد جولائی 24 (ٹی این ایس )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی گفتگو کروں۔ یہاں پنجاب ہاؤس میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل صحت کی خرابی کے باعث پریس کانفرنس نہ کرسکا جب کہ میری پریس کانفرنس انتہائی اہم تھی لیکن لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہ مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا اس لئے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ متاثرہ خاندانوں پر ہے۔