ظفر عبداللہ, قائم مقام چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسیچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) تعینات

 
0
678

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ظفر عبداللہ کو قائم مقام چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسیچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم  نے چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی معطلی کے بعد ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کی منظوری دی جب کہ ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیئرمین (ایس ای سی پی )  تقرری تین ماہ کے لیے ہوگی۔ دوسری جانب وزرات خزانہ نے بھی چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی معطلی اور ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیرمین کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ظفر حجازی کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہیں گے۔