سیف سٹی پراجیکٹ کا بھانڈہ پھوٹ گیا، دھماکے کے مقام پر کوئی کیمرہ نصب نہیں

 
0
462

لاہورجولائی 25( ٹی این ایس )لاہورشہر میں 8 ہزار میں سے صرف 1500 کیمرےنصب ہو سکے، دھماکے کی جگہ سے چند فٹ دور پول موجود، کیمرے نہیں لگائے گئے، اس ضمن میں ملنے والی معلومات کے مطابق لاہور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ پر عملی کا م نہ ہو سکا جبکہ اس کے بر عکس دعوی بہت کئے گئے ۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 12 ارب سے زائد لاگت کا منصوبہ 2016ء میں مکمل ہونا تھا تاہم اب تک صرف 1500 کیمرے لگائے جاسکے۔ دھماکے سے چند فٹ دور صرف پول نصب ہے جبکہ کیمرے غائب، ا س صورتحال کے باعث تفتیشی اداروں کو تفتیش میں شدید دشواروں کا سامنا کرنا پڑاکیونکہ پولیس کو سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج دستیاب نہیں ہو سکیں ،سیف سٹی پراجیکٹ کی تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 12 سے بڑھ کر 13 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے