فیض آباد احتجاج ،شرپسند عناصر پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار

 
0
72

راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقوں میں احتجاج کا معاملہ،اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی.
اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز کے ذریعے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شرپسند عناصر کی شناخت کے لیے ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی،نادرا سے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا،

شرپسند عناصر کی شناخت ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.