توہین عدالت کیس: الیکشن کمیشن کی عمران خان کے وکیل کو جوابی دلائل دینے کی ہدایت

 
0
412

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس ):الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہیں ہوئے شاہد گوندل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کررکھا ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے کئی ماہ تک جواب نہیں دیا اور اب اچانک دائرہ اختیار ہی چیلنج کردیا ہے درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کو توہین عدالت کی سزا سناتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو جواب دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔