سماعت سے قبل عابد شیر اور ندیم افضل کے درمیان دلچسپ مکالمہ

 
0
463

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس ):سپریم کورٹ کے باہر ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہواسپریم کورٹ میں جاری پاناما جے آئی ٹی کیس کی تیسری سماعت سے قبل اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب لیگی رہنما عابد شیر علی نے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کو آواز دے کر اپنے پاس بلایاعابد شیر علی نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن کو انڈے نہ پڑیں اس لیے ان کو اپنے ساتھ لے جاتا ہوں اس دوران ندیم افضل چن عابد شیر علی کے پاس پہنچے تو دونوں رہنما ایسا ہنسے کہ ایک جان نظر آئے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی میرے بھائی ہیں، میڈیا سیاست میں روادری رہنے دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کا تحفظ کرنے کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔