پارٹی کی منشور کمیٹی اپنی تجاویز مکمل کرکے اگست تک فراہم کریں،بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

 
0
635

اسلام آبادجولائی19(ٹی این ایس)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی منشور کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ اپنی تجاویز مکمل کرکے اگست تک فراہم کریں۔پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاوس اسلام میں میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں سید نیر حسین بخاری،سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،ڈاکٹر نفیسہ شاہ،سینیٹر صابر بلوچ، اخوند زادہ چٹان اورقادر شاہین شریک ہوئے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ منشور میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید غربت عوام سے عشق کرتے تھے۔ انہیں موت کی کال کوٹھڑی میں بھی صرف عوام کی فکر تھی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سیاست کا بنیادی مقصد غریب عوام کے بچوں کو بہتر مستقبل دینا تھا۔ وہ صرف اپنے ملک کے عوام کیلئے وطن واپس آئیں تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منشور میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کے مسائل کے حل لئے تجاویز دی جائیں