راولپنڈی ڈویلیپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے غیرقا نونی تعمیر شدہ چار دکانوں کو مسمار کر دیا

 
0
513

راولپنڈی جولائی19(ٹی این ایس ): راولپنڈی ڈویلیپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے غزنی کالونی ، باغ سرداراں، راولپنڈی میں غیر قا نونی تعمیر شدہ چار دکانوں کو مسمار اور تین دکانوں کو سر بمہر  کر دیاہے ۔ کمشنر راولپنڈی/ڈائریکٹر جنرل ) ڈی جی(آرڈی اے طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر آرڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے متعلقہ پولیس کی نفری کے ساتھ غیر قا نونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔
راولپنڈی ترقیاتی ادارے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے آپریشن غزنی کالونی ، راولپنڈ ی میں واقع غیر قا نونی تعمیر شدہ چار دکانوں کو مسمار اور تین دکانوں کو سر بمہر((sealکر دیا۔ غیر قا نونی تعمیر شدہ سات دکانوں کے مالک راجہ محمد فیاض ہیں۔ ڈ ا ئریکٹوریٹ میٹراینڈ پو لیٹن و ٹریفک انجینئر نگ کی ہدا ئت پر شعبہ بلڈنگ کنٹرو ل سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم شاہ اور دیگر بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے یہ آپریشن متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ سر انجام دیا۔ آپریشن کے دوران قواعدوضوابط کے برعکس غیر قا نونی تعمیرشدہ بلڈنگز کو سر بمہرکر دیا۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن / ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول عملہ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں