ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکرعلی لاریجانی کا چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے ٹیلی فون پر رابطہ

 
0
326

اسلام آبادجولائی19(ٹی این ایس) ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکرعلی لاریجانی نے چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کوبروز بدھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام تہران میں چیئرمین سینٹ کے استقبال کے لیے شدت سے منتظر ہیں۔ تقریب میں شرکت کے بعد چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی ایران کے اعلیٰ حکام سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے تقریب میں شرکت کی دعوت کوقبول کرتے ہوئے کہاکہ ایران سے ہمارے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں اور اسی تناظر میں وہ ایران کے سپیکر علی لاریجانی سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے چیئرمین سینٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر کی طرف سے ایرانی صدر کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا