نیتو کپور دادی بن کر کیسا محسوس کر رہی ہیں؟

 
0
304

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر کپور خاندان خوشی سے نہال ہے۔

رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے پوتی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی پوسٹ کو ہی انسٹا گرام پر ری شیئر کرتے ہوئے ’بلیسنگ‘ لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا جب نیتو کپور اپنی بہو اور پوتی سے مل کر اسپتال سے گھر پہنچیں تو میڈیا کے نمائندوں نے انہیں مبارک باد کے پیغام دیئے اور جاننا چاہا کہ دادی بن کے کیسا محسوس کر رہی ہیں اور ننھی پری کس کے جیسی دکھتی ہے؟

انہوں نے میڈیا نمائندوں کے روایتی سوالات کے جواب میں کہا کہ آپ مجھ سے ہمیشہ ایسا کیوں پوچھتے ہیں؟ میں کیا کہوں؟ میں بہت خوش ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بچی آج ہی ہوئی ہے، ابھی بہت چھوٹی ہے تو پتہ نہیں اِتنا لیکن وہ بہت پیاری ہے‘۔

نیتو کپور نے عالیہ بھٹ کی صحت کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دم (مکمل طور پر) فرسٹ کلاس، بالکل ٹھیک ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، شکریہ‘۔

علاوہ ازیں رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی نے بھی انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نئے والدین نبے والے جوڑے کو مبارک باد دی اور کہا کہ’آج سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے۔ سب سے پیاری بچی کے قابل فخر والدین، بوا (پھپی) اس سے بہت پیار کرتی ہیں‘۔