اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

 
0
128

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ،کاغذات نامزدگی کی تاریخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سمیت الیکشن شیڈول برقرار ہے ،آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔
خیال رہے سابق ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی نے کاغذات جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے کی استدعا کی تھی ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک درخواست میں استدعا کی تھی کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ، جلسہ جلوس، دھرنے ،راستوں کی بندش اور 9نومبر کی چھٹی کی وجہ سے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرواسکیں گے ۔ سابق ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی نے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تا کہ امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گے ۔