بغاوت پر اکسانے کا کیس؛ شہبازگل پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

 
0
121

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کی جانب سے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی استدعا پر تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔

مقدمے کی ایف آئی آر کی نقل، چالان، گواہوں کے بیانات، تفتیشی افسر کا معائنہ نوٹ مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔