شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

 
0
290

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم دونوں اسٹارز نے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

علیحدگی کے خبروں کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے شو کا بھی اعلان کیا تھا، اردو فلیکس نے ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ایئر ہونے کا اعلان کیا ہے۔