قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس،ن لیگی اراکین کی اپنی ہی حکومت کی معاشی کاکردگی پر سوالات کی بوچھاڑ

 
0
94

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی وزیر خانہ اسحاق ڈار کو طلب کرلیا.قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہوا۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خزانہ کمیٹی میں آنا چاہیے، انہوں نے ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کا اعلان کیا تھا۔

برجیس طاہر نے کہا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو رہی ہے، آئی ایم ایف بھی مزید مہنگائی کے لیے بوجھ ڈال رہا ہے، مہنگائی 30 فیصد تک پہنچ رہی ہے، حکومت مہنگائی پر کب قابو پائے گی؟ حکومت عوام کو کب ریلیف دے گی اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔

کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ڈالر اور مہنگائی قابو میں نہیں آ رہی، حکومت کو 7 ماہ ہوگئے ہیں، اب تک کیا اصلاحات کی ہیں۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مزید قرضے لینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر ساڑھے 4 ہزار ارب روپے ہو جائے گا۔ قائمہ کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بدھ کے روز طلب کر لیا۔