نواز شریف عوامی ریلی کے ذریعے نیب پر دباؤ ڈالنا چاہ رہے ہیں،عمران خان

 
0
436

اسلام آباد اگست 7(ٹی این ایس)عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم سرکاری خرچے پر لاہور جا رہا ہے۔ اگر یہ عدالت کے فیصلے نہیں مانیں گے تو عام آدمی کیوں مانے گا۔ صرف اس لیے کہ وہ کمزور ہیں ۔نواز شریف پر جو چارجز ہیں وہ کسی بڑے سے بڑے چور پر بھی نہیں،یہ نیب سے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ انکے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ بھی نہیں،ہے۔شریف خاندان نے اداروں اور عوام سے جھوٹ بولا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اقامہ منی لانڈرنگ کا راستہ ہے۔

اسحاق ڈار کو وزیر بنا دیا ہے جسکے خلاف فیصلہ آچکا ہے۔ نواز شریف عوامی ریلی کے ذریعے نیب پر دباؤ ڈالنا چاہ رہے ہیں۔ نواز شریف مجرم ہیں۔ میاں نواز شریف نے نا صرف اداروں کی توہین کی ہے بلکہ اخلاقیات کو بھی تباہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو کرپٹ شریف خاندان سے الگ کر لے ۔ہم ہمیشہ سے حق کے لیے نکلے ہیں۔ ہم پہلے آزاد عدلیہ کے لیے نکلے پھر صاف شفاف انتخابات کے لیے اور اب ہم احتساب کے لیے نکل رہے۔عمران خان نے ایک مخصوص میڈیا گروپ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کچھ میڈیا گروپ منفی رول ادا کر رہے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں۔میں عوام سے کہتا ہوں کہ ایسے میڈیا گروپس کا بائیکاٹ کریں ، انکو سبق سکھائیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس طرف جا رہا ہے یہ بات طے ہو چکی ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے سامنے اب شکست ہے۔