پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں , اعجاز احمد چوہدری

 
0
462

 

لاہور اگست7( ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے شہباز شریف اور انکے درباری صوبے کے تمام وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں شہباز شریف کی نام نہاد گڈ گورنس کھل کر سامنے آ گئی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں انہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب دینا پڑے گا۔ انہو ں نے کہا کہ صوبے میں شہباز شریف نے اپنی نا اہلی ، ناکامی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، صوبے کے وسائل صرف اور صرف تخت لاہور پر خرچ کیے جا رہے ہیں اور باقی پسماندہ اضلاع کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ، سات روز سے ینگ ڈاکٹر رز ہڑتال پر ہے لیکن نام نہاد خادم اعلیٰ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، صوبے بھر میں ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، شہباز شریف ہٹ دھرمی چھوڑ کر ڈاکٹروں سے فوری مذاکرات کریں اور انکے جائز تمام مطالبات تسلیم کیے جائے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے اور انہوں نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر رکھی ہے جوکہ عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی کے مترادف ہے ۔