گورنر محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 24جولائی کو طلب کرلیا

 
0
1648

کراچی جولائی21(ٹی این ایس)گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 24جولائی کو سہہ پہر 3بجے طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں نومنتخب رکن سعید غنی سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب اور کیپٹو پاور پلانٹ سبسبڈی بلز ایک مرتبہ پھر ایوان میں پیش کیے جائیں گے ۔ان دونوں بلوں کو گورنر سندھ نے اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا تھا