سمیع اللہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی

 
0
3044

لاہور جولائی21( ٹی این ایس) :سابق کپتان اولمپئین سمیع اللہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ موجودہ فیڈریشن کے ساتھ کسی بھی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ فیڈریشن اس قابل نہیں کہ اس کے ساتھ کام کیا جائے۔یاد رہے کہ سمیع اللہ کو منیجر کی پیشکش ایک روز پہلے فرحت خان کو مینجمنٹ منیجراور ہیڈ کوچ بنانے کے بعد دی گئی تھی۔