اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیکر خارج کر دی

 
0
439

اسلام آباد اگست 7(ٹی این ایس) سابق نااہل وزیراعظم، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی، تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اور شریف خاندان کے دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے عبدالواحد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے بلال نیازی ایڈووکیٹ اور درخواست گزار عبدالواحد ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذکورہ بالا شخصیات کے خلاف جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے پابندی عائد کی جائے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔