وزیراعظم کو افغان صدر اشرف غنی کا فون ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

 
0
387

اسلام آباد اگست7(ٹی این ایس) وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، پیر کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونیک رابطہ کیا، افغان صدر اشرف غنی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار جمہوریت کے استحکام کیلئے اچھی روایت ہے، جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشتگردی سے دونوں ممالک کو مشترکہ خطرات لاحق ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش کی جائیں گی اور خطے کے استحکام اور سیکیورٹی کیلئے افغانستان سے ملکر کام کریں گے۔