مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیرئیر دا پر نہ لگائیں،سچائی سے آپ کو صدمہ پہنچے گا،ریحام خان

 
0
497

اسلام آباد اگست 7(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیرئیر دا پر نہ لگائیں،سچائی آپ کو صدمہ پہنچے گا۔تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی جانب سے الزام تراشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مراد سعید کے تمام سوالات کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں، مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر دا پر نہ لگائیں۔

انہوں نے کہا سچائی سے اس نوجوان(مراد سعید) کو صدمہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا مراد سعید کو سوات کے عوام نے ووٹ دے کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا لیکن وہ ہفتے میں 5 دن مختلف ٹی وی چینلوں میں نظر آتے ہیں جب کہ ان کے حلقے کے عوام مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور میں ان سیاسی کارکنوں سے ملتی ہوں۔خیال رہے کہ مراد سعید نے الزام عائد کیا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے قرآن پاک اٹھا کر عمران خان کے خلاف الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، وہ بتائیں کہ دورہ سوات میں ان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی اور کس سیاسی رہنما کے ذاتی معاون کی انہیں خدمات حاصل رہیں