وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدا مرزا کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات

 
0
7596

اسلام آباد اپریل 03 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لیے ایسے عملی اقدامات کرنا چاہتی ہے جس کے نوجوانوں کے لئے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران نیشنل انٹرن شپ پروگرام یوتھ ڈویلپمنٹ اور کھیلوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔معاون خصوصی نے وفاقی وزیر کو ” نیشنل یوتھ ڈویلپمینٹ ” پروگرام پر بریفنگ دی۔نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے فریم ورک کو جامع اور نیتجہ خیز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نیشنل انٹرن شپ پروگرام اور کھیلوں کے فروغ کے لیے روابط اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔