پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، پاکستان فوج کے 40 برگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی،ترقی پانے والوں میں 11 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں

 
0
585

راولپنڈی اپریل 03 (ٹی این ایس): پاکستان فوج کے 40 برگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر تقری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔جس میں پاکستان فوج کے 40 برگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ترقی  پانے والوں میں 29 آرمی افسران جب کہ 11ڈاکٹرز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں برگیڈئیر ظفر اقبال مروت ، برگیڈئیر شاکر اللہ خٹک شامل ہیں۔اس کے علاوہ برگیڈئیر اویس دستگیر،برگیڈئیر عامر نوید ،برگیڈئیر اعجاز مرزا شامل ہیں۔برگیڈئیر تبسم حبیب،برگیڈئیر شجاع انور،برگیڈئیر دلاور خان،برگیڈئیر سرفراز احمد، برگیڈئیر آصف محمود گورایا بھی میجر جنرل رینک پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔