علاقے میں بجلی فراہمی کیلئے بہترین اقدامات کرنے پرایس ڈی او روات کو اہل علاقہ کا خراج تحسین

 
0
98

ایس ڈی او  غلام مصطفیٰ نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی (اہل علاقہ ) تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایس ڈی او روات غلام مصطفیٰ نے اپنی نگرانی میں روات پرانا تھانہ سمیت روات بازار میں بجلی سپلائی میں رکاوٹ

 

بننے والی تاروں کو کھمبوں پر درست کیا جبکہ درختوں کی کٹائی پر بھی خاص توجہ دیتے ہوئے واپڈا اہلکاروں کو ھدایت دیتے رھے اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جن میں حاجی اسد مغل ۔ اسرار مغل ۔ فیصل محمود ۔ امتنان بٹ ۔ رضوان محمود ۔ سمیت دیگر افراد نے ایس ڈی او روات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او واپڈا روات نے تعینات ہوتے ھی عام آدمی کیلئے واپڈا آفس میں رسائی یقینی بناتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جبکہ ایس ڈی او غلام مصطفیٰ اکثر فیلڈ میں رہتے ہوئے عوام میں گھل مل جاتے ہیں جس وجہ سے ان کو علاقے کے مسائل کا بخوبی علم رہتا ھے اہل علاقہ نے مزید کہا کہ جب سے ایس ڈی او غلام مصطفیٰ تعینات ہوئے علاقے کے کام بےلوث بغیر رکاوٹ هو رھے ہیں جس پر ہم تمام اہل علاقہ ایکسین واپڈا سمیت ایس ڈی او روات کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں