بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آج

 
0
109

سندھ ہائیکورٹ بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی تھی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی درستی کی استدعا کی گئی تھی۔