الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم

 
0
86

سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے ۔

عدالت نےبلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی تھی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی درستی کی استدعا کی گئی تھی۔