بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
بجلی صارفین کے لئے بری خبر آگئی ، بجلی کی قیمت میں 24 پیسے فی یونٹ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کردی ہے، اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت ہوگی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں10ارب37کروڑ72لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں پانی سے29.37 فیصد،کوئلے سے 15.47 فیصد ، مقامی گیس سے12.12فیصد،درآمدی ایل این جی سے17.22فیصد اور جوہری ایندھن سے20.61فیصد بجلی پیدا کی گئی۔